uہماری ترجیح تعلیمی ‘ شعوری اور عوامی انقلاب ہے ‘ فائق شاہ

ملک و عوام ترجیح ہوں تو غربت ‘ افلاس و جہالت کیخلاف جہاد کامیاب ہو سکتا ہے ‘ چیئرمین امن ترقی پارٹی

منگل 26 مارچ 2024 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ امن ترقی پارٹی کی ترجیح جہالت، غربت، پسماندگی کیخلاف جہاد ہے، تعلیمی، شعوری اور عوامی انقلاب کے ذریعے پاکستان کیا امت مسلمہ کو ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے، حکمران طبقات کو ترجیحات بدلنا ہوں گی اور آغاز اپنی ذات اور مراعات سے کرنا ہوگا، جذبہ ایثار، مشترکہ جدوجہد پاکستان کو عالمی سطح پر رول ماڈل بنا سکتا ہے، بدقسمتی سے اقتدار کا جھگڑا ‘ فساد اور علاقائی و گروہی سوچ پیدا کر کے عوام کو تقسیم کیا گیا، خود بڑے طبقات نمائشی اقدامات کے ذریعے عوام کو دھوکہ دیتے رہے، انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت، آمریت اور کسی نظام میں عوام کو اختیار نہیں دے سکے، اداروں کو مضبوط نہیں کر سکے جس کا خمیازہ پوری قوم قرضوں، غربت اور جہالت کی صورت میں بھگت رہی ہے، تعلیمی، صحت اور روزگار کے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے، کسی حکومت کی ترجیح تعلیم اور صحت نہیں رہی، اور نہ ہی پیدوار، زراعت اور صنعت کو استحکام دیا گیا، آج لاکھوں نوجوان ملک سے باہر جا ریے بری طرح صلاحتیں ضائع ہو رہی ہیں، برین ڈرین ایک بڑا المیہ ہے جس کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں سے ملک کو ترقی دے سکیں، محمد فائق شاہ نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں تجارت، سرمایہ کاری اور صنعت کے قیام کیلئے وفود کو عملی منصوبہ دیا اور کہا کہ وہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے آگے بڑھیں اور نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ بنائیں، اس سے بڑی تبدیلی آئے گی۔