جسٹس امیر محمد خان کی بطور جج وفاقی شرعی عدالت تقریب حلف برداری

منگل 26 مارچ 2024 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمٰن نے جسٹس امیر محمد خان سے بطور جج وفاقی شرعی عدالت کے حلف لیا۔ وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق حلف برداری کی تقریب وفاقی شرعی عدالت اسلام آباد میں منعقد ہوئی اور تقریب کی نظامت رجسٹرار وفاقی شرعی عدالت عبدالقیوم لہڑی نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب حلف برداری میں وفاقی شروی عدالت کے ججز، ڈپٹی اٹارنی جنرل، وکلاء اور عدالت کے اعلء حکام اور ملازمین بھی شریک تھے۔ تقریب کا آعاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت نے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر جسٹس امیر محمد خان کو تین سال کیلئے بطور جج وفاقی شرعی عدالت پاکستان تقرری کی منظوری دی ہے۔