ساہیوال،سکول کی طالبہ سمیت چار لڑکیوں سے جبراً زیادتی ،مقدمات درج،تین گرفتار

منگل 26 مارچ 2024 20:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) سکول کی طالبہ سمیت چار لڑکیوں سے جبراً زیادتی ،پولیس نے مقدمات درج کرکے تین ملزمان کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق چک118نو ایل میں گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز سکول کی طالبہ نصیبت بشیر 15سالہ سے محمد زمان نے جبراً زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔ لڑکی کے شور پر پڑوسیوں نے ملزم محمد زمان جٹ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

قصبہ نورشاہ میں راجہ بازار سے ایک لڑکی کشف بی بی کو اس کے گھر سے اسلحہ کے زور پر محمد فیصل آرائیں زبردستی اغوا کر کے ڈیرہ پر لے گیا اور زبردستی ہوس کا نشانہ بنا کر سڑک پر پھینک دیا۔ چک56پانچ ایل میں ایک محنت کش محمد اسحاق کی 16سالہ بیٹی صائمہ سے عمر فاروق نے جبراً زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔کینال کالونی میں راشن دلانے کا جھانسہ دے کر لڑکی ثمینہ سے جبراً زیادتی کرنے والے ملزم احمد جمیل کو پولیس سول لائن نے گرفتار کر لیا۔پولیس کمیر، نورشاہ، یوسف والااور سول لائن نے چار مقدمات376iii اور376ت پ درج کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔