ی*بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں غریب افراد کو تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی

منگل 26 مارچ 2024 20:20

Iکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے کئے گئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے بلوچستان کے تین اضلاع میں دانش اسکولوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے جس کے لئے فنڈز کے اجرا کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا، سابق نگران صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر قادر بخش بلوچ نے بتایا ہے کہ نگران دور حکومت میں اسوقت کے وزیر اعلی میر علی مردان خان ڈومکی نے بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں غریب افراد کو تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے پنجاب حکومت سے دانش اسکولوں کے قیام کی درخواست کی تھی اور اس ضمن میں بلوچستان حکومت کی جانب سے ہر ممکن انتظامی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی جس پر نگران پنجاب حکومت نے بلوچستان میں دانش اسکولوں کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے پہلے مرحلے میں فی اسکول 2122.60 ملین روپے جاری کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے ضروری کارروائی کے بعد بلوچستان کے تین اضلاع سبی بمقام لہڑی موسی خیل، اور مسلم باغ میں ان اسکولوں کی تعمیر شروع کردی جائے گی، سابق وزیر تعلیم ڈاکٹر قادر بخش بلوچ کا کہنا تھا کہ نگران بلوچستان حکومت نے اپنے مینڈیٹ میں رہتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری اور ذرائع مواصلات کے زیر التوا منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر سابق نگران حکومتوں میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دانش اسکولوں کا قیام سابق نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کے مرہون منت ہے اور ہر چیز ریکارڈ کا حصہ ہے اب منظوری کے بعد کچھ افراد اسکا کریڈٹ اپنے نام کررہے ہیں جو افسوس ناک بات ہے جس نے بھی محنت اور کاوش کی عقل و دانش کا تقاضا ہے کہ وہ تسلیم کیا جائے ور ہر فرد معاشرے کی بہبود میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے اپنے حصے کا کام کرے�

(جاری ہے)