Live Updates

مریم نواز کا ایسٹر کے موقع پر خصوصی گزٹیڈ چھٹی کا اعلان

ایسٹر کے تہوار پر گزٹیڈ چھٹی پیر کے دن ہو گی‘وزیر انسانی حقوق و پارلیمانی امور خلیل طاہر سندھو

منگل 26 مارچ 2024 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و پارلیمانی امور خلیل طاہر سندھو نے بطور مہمان خصوصی پنجاب کی پہلی اِنکلوسیو گورننس سمیٹ 2024سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ایسٹر کے موقع پر خصوصی گزٹیڈ چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میری خصوصی درخواست پر ایسٹر کے تہوار کی گزٹیڈ چھٹی کے نوٹیفکیشن کے لئے پوری مسیحی برادری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی تہہ دل سے مشکور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسٹر کے تہوار پر گزٹیڈ چھٹی پیر کے دن ہو گی۔ صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے سماجی و مذہبی حقوق کا مکمل تحفظ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ بنیادی حقوق کے حوالے بھیت بھاو کیا جاتا ہے۔

اِنکلوسیو گورننس سمیٹ 2024 کے انعقاد کا بنیادی مقصد اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو گورننگ سسٹم میں شامل کرنا ہے۔ پاکستان کے تمام اداروں میں اقلیتوں کے ساتھ برتاو بہتر بنانے کیلئے ان کی کاونسلگ و تربیت کرنے کی ضرورت ہے۔ خلیل طاہر سندھو کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود ہوتی ہے۔ سیاسی قیادت نے اقلیتوں کے تمام حقوق کے تحفظ کے لئے حکومتی سطح پر ہمیں مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے۔

صوبائی وزیر انسانی حقوق پنجاب ن کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ اکثر اوقات امتیازی سلوک کیا جاتا ہے لیکن کسی کو نا امید نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ساتھ مل کر ان مسائل کا حل تلاش کرنے سے یہ مسائل حل ہو جائیں گے۔ خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ ہمارے معاشرے کے لوگوں میں بڑے پیمانے پر عدم برداشت موجود ہے اور ہم ایک دوسرے کی ترجیحات کو برداشت نہیں کر پاتے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تعلیم کے بغیر کسی بھی قوم و ملک کی ترقی مکمن نہیں۔اِنکلوسیو گورننس سمیٹ 2024 کا انعقاد لاہور کے نجی ہوٹل میں محکمہ انسانی حقوق پنجاب و یوتھ ڈویلپمنٹ فانڈیشن کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا اور اس موقع پر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی، سول سوسائٹی کے ممبران، مختلف تنظیموں کے سربراہان، بیشپ کامران ندیم، و دیگر موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات