سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کیلئے قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم

منگل 26 مارچ 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کیلئے قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قرارداد غزہ میں انسانیت سوز مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے میں کارگر ثابت ہو گی۔

اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کا قتل عام انتہائی قابل مذمت ہے۔عالمی برادری غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔خطے میں امن کے قیام کے لیے سکیورٹی کونسل کی حالیہ قرارداد پر فوری عمل درآمد ضروری ہے۔