وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

منگل 26 مارچ 2024 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق مثالی پاک ترکیہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔