ٹریفک وارڈن سوات کے عہدیداروں کااجلاس

پورے سوات خصوصاً مینگورہ شہر کے روڈ جامینگ کے بارے میں بات چیت

منگل 26 مارچ 2024 21:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کی زیر صدارت ٹریفک وارڈن سوات کے عہدیداروں کااجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن لوئر سوات اکبر حیات خان ، ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن اپر سوات محمد فیاض خان ،ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن کبل سرکل بادشاہ محمد خان ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرٹریفک وارڈن امیرزیب خان ، تمام سیکٹر انچارجان ٹریفک وارڈن ، لائن آفیسر ٹریفک وارڈن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پورے سوات خصوصاً مینگورہ شہر کے روڈ جامینگ کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں روڈ سے غیر قانونی تجاویزات ہٹانے ، نو پارکنگ ایریا میں گاڑیاں پارک کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے اور ڈرائیور حضرات کو گاڑیاں محفوظ جگہ اور پارکنگ ایریا میں پارک کرنے کی ہداہات کی گئیں۔ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے کہا کہ غیر قانونی تجاویزات ہٹانے کیلئے اپنے اپنے سیکٹرز/تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنرزصاحبان، ٹی ایم اوزکے ساتھ ملاقات کر کے غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے کیلئے مل کر کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔