پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

منگل 26 مارچ 2024 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر ڈی سی اسلام آباد اور آئی جی پولیس سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے شیر افضل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ان کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کے لیے این او سی کے حصول کی درخواست دی گئی تھی ۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل بدھ تک جواب طلب کر لیا۔