ایم کیو ایم کی مرکزی ایڈہاک کمیٹی کی شانگلہ خودکش بم دھماکوں کی مذمت،بم دھماکہ میں پانچ چینی باشندوں سمیت چھ افراد کی ہلاکت پر افسوس

حکومت پاکستان سے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر کاروائی کرے اور انٹیلی جنس بیس آپریشن کر کے دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے،ایڈہاک کمیٹی

منگل 26 مارچ 2024 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی ایڈہاک کمیٹی نے خیبر پختون خواہ کے علاقے شانگلہ میں ہونے والے خودکش بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،بم دھماکہ کے نتیجے میں پانچ چینی باشندوں سمیت چھ افراد کی ہلاکت دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کو پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی ایڈہاک کمیٹی نے واضح کیا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے پاک چین دوستی کو نا تو زک پہنچائی جاسکتی ہے اور نا ہی معاشی کوریڈور کی تعمیر کو روکا جاسکتا ہے۔اپنے بیان میں مرکزی ایڈہاک کمیٹی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر کارروائی کی جائے اور انٹیلی جنس بیس آپریشن کر کے دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے۔