qشجر کاری مہم، چیف سیکرٹری نے سول سیکرٹریٹ میں پودا لگایا

منگل 26 مارچ 2024 21:50

#لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) موسم بہار کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور میجر جنرل شاہد نذیر نے منگل کے روز سول سیکرٹریٹ کے سبزہ زارمیں پودا لگایا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ شجرکاری مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنا یا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہم کا بنیادی مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دینا ہے، سرکاری محکمے، سول سوسائٹی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ پودے لگانے کے بعد انکی دیکھ بھال کا مناسب انتظام بھی کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے شجرکاری کے ماحولیاتی اور معاشی فوائد بارے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری جنگلات اور متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔