ؔصوبہ سندھ میں توانائی کے سیکٹر میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، ناصر حسین شاہ

صوبہ سندھ پاکستان کا انرجی حب ہے، 55 ہزار میگا واٹ کا ونڈ کوریڈور اور10 گیگا واٹکا سولر پو ٹینشل ہے۔ وزیر توانائی سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات

منگل 26 مارچ 2024 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) صوبائی وزیر توانائی ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں توانائی سیکٹر میں ملکی وغیر ملکی سرکاری وفد، بہترین اور منافع بخش مواقع موجود ہیں جبکہ صوبائی سندھ پاکستان کہ انرجی حب ہے جس میں 55 ہزار میگا واٹ کا ونڈ کوریڈور ون، 10 گیگا واٹ کا سولر پو ٹینشل موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹسے محکمہ توانائی کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر چیئرمین منصوبہ بندی بورڈ سندھ نجم احمد شاہ ،سیکرٹری محکمہ توانائی سندھ کا ظم جتوئی، ڈائریکٹر سندھ کول اتھارٹی حق نواز شر، ڈائریکٹر متبادل توانائی محفوظ قاضی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی سندھ میں 1845 میگا واٹ بجلی ہوا سے جبکہ ڈھائی سو میگا واٹ بجلی شمسی توانائی سے پیدا کر کے قومی گرڈ کو مہیا کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ کچرے سے 100میگا واٹ ،پانی سے 15 میگا واٹ ،فلوٹن سولر سے 400 میگا واٹ اور گرین ہائیڈروجن ٹیکنالوجی سے 500 میگا واٹ بجلی بنانے کے مختلف منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ عالمی بینک کے تعاون سے تمام سرکاری عمارات کو سولر پر منتقل کیا جا رہا ہے۔400 میگا واٹ کا سولر پارک بنایا جا رہا ہے برطانوی ہائی کمشنر نے توانائی کے مختلف منصوبوں میں حکومت سندھ اور خاص طور پر محکمہ توانائی کی کاوشوں کو سراہا اور اس کی تعریف کرتے ہوئے یقین دلائے کہ وہ برطانوی سرمایہ کاروں کو سندھ میں انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کے لیے ہر ممکن کاوشیں اور اقدامات بروئے کار لائیں گے۔

وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے برٹش ہائی کمشنر کی آمد اور ان کیخیالات کا خیر مقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور باہمی ھ*تعاون اور برطانوی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔