وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک سے پاکستان میں یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

منگل 26 مارچ 2024 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزارت پٹرولیم سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پٹرولیم کے شعبہ میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلق کی بنیاد دوستی اور عوامی رابطے ہیں۔اس موقع پر پٹرولیم کے شعبہ میں شراکت داری مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔