9 مئی واقعات ،2ہزار273افراد کو گرفتار کیا گیا ، پولیس کی پنجاب حکومت کو رپورٹ ارسال

82 دنوں میں گرفتاریوں کا 84.4 فیصد ہدف مکمل کیا گیا،15.6 فیصد گرفتاریوں کیلئے کوششیں جاری ہیں

منگل 26 مارچ 2024 22:05

9 مئی واقعات ،2ہزار273افراد کو گرفتار کیا گیا ، پولیس کی پنجاب حکومت کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کی رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دی۔لاہور پولیس آپریشنزونگ کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں بارے تفصیلی اعدادوشمار بتائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے لے کر22 مارچ تک 2 ہزار 273 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال 9 مئی کے واقعات میں ملوث 2 ہزار 698 افراد کا ہدف مقرر کیا گیا جن میں سے 82 دنوں میں 84.4 فیصد گرفتاریوں کا ہدف مکمل کیا گیا جبکہ 15.6 فیصد گرفتاریوں کے لیے کوششیں جاری ہیں-پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے جیوفینسنگ اورلوکیشنز ٹریس کرکے چھاپہ مار کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :