وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

منگل 26 مارچ 2024 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق مثالی پاک ترکیہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔