فیصل آباد میں ہراساں کرنے پر خاتون نے سائیکل سوار شخص کو آگ لگا دی

تھانہ مدینہ ٹائون پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی

منگل 26 مارچ 2024 22:45

فیصل آباد میں ہراساں کرنے پر خاتون نے سائیکل سوار شخص کو آگ لگا دی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) فیصل آبادمیں ہراساں کرنے پر خاتون نے سائیکل سوار شخص کو آگ لگا دی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد مدینہ ٹائون محلہ رسول پارک میں چادریں فروخت کرنے کے بہانے خاتون کو ہراساں کرنا سائیکل سوار شخص کو مہنگی پڑ گیا۔

(جاری ہے)

خاتون نے سائیکل سوار شخص پر تیل پھینک کر آگ لگا دی جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کر دیا۔تھانہ مدینہ ٹائون پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔