ج*اسلام آباد ہائی کو رٹ،جلسہ کی اجازت نہ دینے پر فریقین کو نوٹس جاری

ھ*جو بھی آپشنز ہوں گے ان کو دیکھ لیں گے، چیف جسٹس ،مزید سماعت آج بدھ تک کیلئے ملتوی

بدھ 27 مارچ 2024 03:10

ں*اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسہ کی اجازت بارے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر کے چوبیس گھنٹوں میں جواب طلب کر لیا۔منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کی درخواست پر سماعت کی، پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت وکیل شیر افضل نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی تھریٹس کو وجوہات بنا کر جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے آج بدھ کو جواب طلب کر لیا اور کہا کہ جو بھی آپشنز ہوں گے ان کو دیکھ لیں گے۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت آج بدھ تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ اس سے قبل ہائیکورٹ نے ڈی سی کو پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی، ڈی سی اسلام آباد نے سکیورٹی وجوہات اور پولیس نفری کی کمی کی وجہ بتا کر درخواست مسترد کر دی تھی۔