Iایم ایس سول ہسپتال سمبڑیال کی نااہلی

aسیکورٹی گارڈ ،موبائل فون استعمال کرنے جبکہ ایمبولینس ڈرائیورایمرجنسی روم میں آرام کرنے میں مصروف ، شہری کا اعلیٰ حکا م سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

بدھ 27 مارچ 2024 03:10

۹ سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) ایم ایس سول ہسپتال سمبڑیال کی نااہلی ،سیکورٹی گارڈ ،موبائل فون استعمال کرنے جبکہ ایمبولینس ڈرائیورایمرجنسی روم میں آرام کرنے میں مصروف ، شہری کا اعلیٰ حکا م سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے محلہ مغربی کے رہائشی شہری خورشید رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شہری اپنی اہلیہ کے چیک اپ کے لیے سول ہسپتال سمبڑیال ایمرجنسی گیا جہاں پر ایمرجنسی کے باہر موجود سیکورٹی گارڈ موبائل فون استعمال کرنے جبکہ ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹر مریضوں کے چیک اپ میں مصروف تھے اورنوید اکبر ایمبولینس ڈرائیور ایمر جنسی میں موجود بیڈ جو کہ مریضوں کے لیے ہوتا ہے وہاں آرام کررہاتھا جب ایمبولینس ڈرائیور کو سمجھایا کہ یہ ایمرجنسی ہے اوریہاں فی میل مریضوں کوبھی چیک اپ کے لیے لایا جاتا ہے آپ یہاں کی بجائے کسی اورکمرہ میں آرام کرلیں جس پر ایمبولینس ڈرائیور نے گالم گلوچ شروع کرنے سمیت جھگڑنے لگ گیایہ سراسر ایم ایس کی نااہلی اورانتظامی امورمیں عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال سمبڑیال کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ایم ایس سول ہسپتال سمبڑیال ڈاکٹر جاوید ساہی نے اس ضمن میں رابطہ کرنے پر اپنے ملازم بھائی کو بچانے کے لیے کہنا تھا کہ ڈرائیور کو کمردرد ہے جس کی وجہ سے وہ ایمرجنسی میں لیٹا ہواتھا۔