ایبٹ آباد، پولیس کا مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری

بدھ 27 مارچ 2024 10:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ایس پی کینٹ ڈاکٹر محمد عمر کی زیر نگرانی ایبٹ آباد پولیس نے ضلع کے داخلے و خارجی مقامات سمیت دونوں موٹروے انٹرچینجز اور اندرون شہر مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں لگانے سمیت مشکوک علاقوں میں سرچ آپریشنز کا عمل شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جنرل ہولڈ اپ کے دوران تمام ناکہ بندی پوائنٹس پر گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پولیس سربراہ نے عوام سے تعاون اور شہریوں کو اپنے اردگرد کے علاقوں میں نظر رکھنے، کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی یا افراد کی اطلاع فوری طور پر پولیس کنٹرول روم نمبر09929310033 پر دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آنے اور موثر سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔