حوثیوں کا بحیرہ احمرمیں دوامریکی جنگی بحری جہازوں پرحملوں کا دعوی

72گھنٹوں میں خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں 4 بحری جہازوں پر حملے کیے ،بیان

بدھ 27 مارچ 2024 11:46

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ نے منگل کے روز دعوی کیا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر میں دو امریکی ڈسٹرائر جہازوں پر حملے کیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثیوں نے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں 4 بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گروپ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس نے گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ساتھ چھ فوجی کارروائیاں کیں، جن میں خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں چار بحری جہازوں اور دو فوجی ڈسٹرائر جہازوں کو نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ اسرائیل میں ام رشراش بندر گاہ پرمتعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ گروپ نے چار مشترکہ کارروائیوں میں چار بحری جہازوں کو نشانہ بنایا، جن میں خلیج عدن میں امریکی جہاز MAERSK SARATOGA، بحیرہ احمر میں امریکی جہاز APL DETROIT، بحیرہ احمر میں برطانوی جہاز HUANG PU اور حوثیوں کے بیان کے مطابق پریٹی لیڈی جہاز جو اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جا رہا تھا کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :