غزہ جنگ روکنے کیلئے سفارتی کوششیں تیزکرنے پراتفاق

سعودی وزیر خارجہ کا فرانسیسی ہم منصب کوفون،غزہ جنگ پر تبادلہ خیال

بدھ 27 مارچ 2024 11:46

غزہ جنگ روکنے کیلئے سفارتی کوششیں تیزکرنے پراتفاق
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے گذشتہ روز فرانسیسی وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور سٹیفن سیگورنیٹ سے فون پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہ نمائوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور غزہ کی پٹی میں جاری لڑائی روکے کیلیے سفارتی کوششیں تیز کرنے پربھی اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :