Live Updates

فیصل آباد، کیمیکل ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار 2نوجوان زخمی

بدھ 27 مارچ 2024 11:51

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) فیصل آباد کینال روڈ اور سمندری کے علاقہ قاسم روڈ پر کیمیکل ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار 2نوجوان زخمی ہو گئے، سی پی او نے تھانہ سٹی سمندری کے ایس ایچ او انسپکٹر اشفاق احمد کو معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ فیصل آباد کے موقع پر بھی فیصل آباد میں پتنگ بازی کا سلسلہ تھم نہ سکا اور کینال روڈ پرفیضان اور قاسم روڈ سمندری کا نوجوان اعجاز موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم سی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات