ریلویز کی ریکارڈ آمدن کے ثمرات سامنے آنے لگے ،تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کا معاملہ حل ہو گیا

رواں ماہ ملنے والی تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کر دی گئی،اب ملازمین کی تنخواہیں بر وقت ملا کریں گی‘ سی ای او ریلوے

بدھ 27 مارچ 2024 12:45

ریلویز کی ریکارڈ آمدن کے ثمرات سامنے آنے لگے ،تنخواہوں کی ادائیگی میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان ریلویز کی ریکارڈ آمدن کے ثمرات سامنے آنے لگے ،تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کا معاملہ حل ہو گیا ،پاکستان ریلویز نے رواں ماہ ملنے والی تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کر دی۔ اس سے قبل کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی تین ہفتے تک تاخیر کا شکار تھی،ریلوے ملازمین کی انتھک محنت سے آمدن 60 ارب تک پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق اب ملازمین کی تنخواہیں بر وقت ملا کریں گی، ریلوے اپنے ملازمین کو پانچ مراحل میں تنخواہیں ادا کرتا ہے،تنخواہیں ہر ماہ کی یکم، پانچ، دس، پندرہ اور پچیس تاریخ کو ادا کی جاتی ہیں،تنخواہوں کے چیک اب انہی تاریخوں میں بینک جایا کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر اپنے ورکرز کا شکر گزار ہوں، عید تک ٹرینوں میں بکنگ بھی سو فیصد ہو گئی ہے ،مسافروں کی سہولت کے لیء عید پر چار سپیشل ٹرینیں چلا رہے ہیں،مسافروں کا ریلوے پر اعتماد ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :