عید کے بعد انتخابی دھاندلی کے خلاف دمادم مست قلند ر ہو گا‘ جے یو آئی

جے یو آئی قیادت کی ہدایت پر پنجاب کے کسی علا قے سے بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے

بدھ 27 مارچ 2024 12:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) میر جمعیت علما ئے اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ عید کے بعد انتخابی دھاندلی کیخلاف دمادم مست قلند ر ہو گا،جمعیت علما اسلام پاکستان کی دھاندلی کیخلا ف تحریک سیا سی ماحول میں بڑی تبدیلی کا سبب بنے گی،جے یو آئی قیادت کی ہدایت پر پنجاب کے کسی علا قے سے بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک میں انتخابی د ھاندلی کیخلا ف جے یوآئی کی تحریک اپنی مثال آ پ ہو گی جس میں عوام کا ٹھا ٹھے مارتا سمندر الیکشن کمیشن کے فیصلو ں کو تنکوں کی طرح بہا کر لے جائے گا،جے یو آئی کو انتخابا ت میں دیوار سے لگانے کی کو شش کا ہم ہر محاذ اورمیدان میں ڈٹ کرمقا بلہ کر یں گے۔اسٹیبلشمنٹ کو اب اپنا رویہ بدلنا ہوگا جے یو آئی کی عوامی اسمبلی میں عوامی شرکت دھاندلی کرنے والوں کے خلاف ریفرنڈم ثا بت ہو گا۔