Live Updates

آئی جی پنجاب کی پتنگ بازوں کیخلاف مہم سخت کرنے کی ہدایت

بدھ 27 مارچ 2024 13:01

آئی جی پنجاب کی پتنگ بازوں کیخلاف مہم سخت کرنے کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پتنگ بازوں کے خلاف مہم مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔ بدھ کو جاری بیان میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پتنگ بازوں اور دھاتی ڈور کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے پتنگ بازی میں ملوث لاہور سمیت صوبہ بھر میں قانون شکنوں کے خلاف 128 مقدمات درج، 128 گرفتار کرلئے ملزمان کے قبضے سے 14077 پتنگیں اور 10299 ڈوریں و چرخیاں برآمد کیں۔

انہوں نے بتایاکہ 26 فروری سے شروع کریک ڈائون میں صوبہ بھر میں 3228 مقدمات درج ، 3361 قانون شکن گرفتار جبکہملزمان کے قبضے سے177631 پتنگیں اور 13892 ڈوریں و چرخیاں برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے دھاتی ڈور و پتنگوں سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے مانیٹرنگ و سرویلنس مزید بہتر بنانے کا حکم دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ خطرناک کھیل اور کاروبار میں ملوث سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

انہوں نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو مزید متحرک رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ دھاتی ڈور کی تیاری ، فروخت اور استعمال میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔سول سوسائٹی کے تعاون سے پتنگ بازی کے جان لیوا نقصانات بارے آگاہی مہم بھی جاری رکھی جائے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات