پاک فضائیہ میں سول سٹاف کی بھرتی کے لئے رجسٹریشن جاری

بدھ 27 مارچ 2024 13:36

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) پاک فضائیہ میں بطور سویلین سٹاف شمولیت اختیار کرنے کے لئے رجسٹریشن جاری ہے ۔پاکستان ایئر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بطور سول اسٹاف (نرسنگ سسٹرز (خواتین)، اپر ڈویژن کلرک، میڈیکل اسسٹنٹ، میل نرس، لیبارٹری اٹینڈنٹ، سویلین ڈرائیور، باورچی اور فائر فائٹر) پاکستان ایئر فورس میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے رجسٹریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن 24 اپریل تک جاری رہے گی ۔دلچسپی رکھنے والے تمام امیدوار پاکستان ایئر فورس کی ویب سائٹ www.joinpaf.gov.pk پر خود کو آن لائن رجسٹر کروا سکتے ہیں یا 24 مارچ 2024 تک پاکستان ایئر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سنٹر سکھر میں اصل دستاویزات کے ساتھ روبرو بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔