جولیا رابرٹس ڈائریکٹر لوکا گواڈاگنینو کی نئی فلم "آفٹر دی ہنٹ " میں کام کریں گی

بدھ 27 مارچ 2024 14:09

جولیا رابرٹس ڈائریکٹر لوکا گواڈاگنینو  کی نئی فلم "آفٹر دی ہنٹ  " میں ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ہالی ووڈ اداکارہ جولیا رابرٹس ڈائریکٹر لوکا گواڈاگنینو کی سنسنی خیز فلم "آفٹر دی ہنٹ " میں کام کریں گی۔

(جاری ہے)

فلم "آفٹر دی ہنٹ " ایمیزون ایم جی ایم کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے جس میں جولیا رابرٹس کا کردار ایک کالج پروفیسر کا ہے اور وہ اس وقت اپنے آپ کو پیشہ وارانہ دو راہے پر پاتی ہیں جب ان کا ایک سٹار شاگرد ان کے ساتھی پروفیسر پر ایک الزام لگاتا ہے،جولیا کو ڈر ہے کہ اصل بات کا کھوج لگاتے ہوئے ان کے اپنے ماضی کا ایک راز نہ کھل جائے ۔

فلم کی سکرین رائٹر نورا گیریٹ ہیں ۔رابرٹس، جنہوں نے 90 کی دہائی میں "پریٹی وومن"، "نٹنگ ہل" اور "مائی بیسٹ فرینڈز ویڈنگ" جیسی رومانوی کامیڈیز کے ساتھ باکس آفس پر راج کیا، حال ہی میں نیٹ فلکس کی تھرلر فلم "لیو دی ورلڈ بیہائنڈ" میں کام کر چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :