برآمدات بڑھا کر ہی ملکی معیشت کو مضبوط اور بہتر بنایا جاسکتا ہے ،محمد اعجاز غوری

بدھ 27 مارچ 2024 15:24

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) سابق سینئر وائس چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن و سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری محمد اعجاز غوری نے کہا ہے کہ برآمدات بڑھا کر ہی ملکی معیشت کو مضبوط اور بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاروبار چلیں گے تو ملکی تعمیر وترقی کا عمل درست سمت میں آگے بڑھے گا ،ایکسپورٹرز کو سستی بجلی، گیس کے ساتھ ساتھ درآمدی خام مال اور عالمی منڈیوں تک رسائی کو یقینی بنانا ہو گا اور فوری طوری پر اقدامات کر کے ایکسپورٹرز کو حکومتی اداروں سے سہولیات فراہمی کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ کاروباری افراد کے لئے حائل رکاوٹیں ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ایکسپورٹرز کے تمام ٹیکسوں کو ون ونڈو کے تحت ہونا چاہیے جس میں سوشل سکیورٹی، ای او بی آئی ولیبر ڈیپارٹمنٹ کی دیگر کٹوتیاں یکجا کر دی جائیں۔ انہوں نے ملکی معیشت کی مضبوطی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کامرس کی تعلیم اور گراس روٹ لیول ای کامرس کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔