انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے اساتذہ ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

سال 2023گوشوارے جمع نہ کروانے والے نادہندہ اساتذہ کو فی کس 40ہزار روپے تک جرمانے کا فیصلہ

بدھ 27 مارچ 2024 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے اساتذہ ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے،سال 2023گوشوارے جمع نہ کروانے والے نادہندہ اساتذہ کو فی کس 40 ہزار روپے تک جرمانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے ہزاروں اساتذہ نے تاحال سال 2023کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروایا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے نادہندہ اساتذہ کی فہرستیں تیار کرلی اور انہیں فی کس 40ہزار روپے تک جرمانہ کا فیصلہ کیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز نے ٹیکس ریٹرن نہ بھرنے والے اساتذہ کی فہرستیں ایجوکیشن اتھارٹیز کو بھیجوا دیں۔ایجوکیشن اتھارٹیز نے اساتذہ کو مقررہ ڈیڈ لائن تک ٹیکس ریٹرن بھرنے کی ہدایت کردی۔ ایجوکیشن اتھارٹیز نے تمام سکول سربراہان و اساتذہ کو ٹیکس ریٹرن فی الفور جمع کروانے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔ذرائع کی مطابق احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اساتذہ کی تنخواہیں بھی روکی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :