پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو ماہانہ 10 ارب روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف

آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے سیکرٹری پیٹرولیم کو خط لکھ دیا، ایڈوائزری کمیٹی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 27 مارچ 2024 16:22

پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو ماہانہ 10 ارب روپے کا نقصان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو ماہانہ 10 ارب روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے سیکرٹری پیٹرولیم کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 3.56 کروڑ ڈالر کی تیل مصنوعات اسمگل ہوکر آرہی ہے۔ایڈوائزری کمیٹی نے معاشی نقصان اور آئل انڈسٹری کو درپیش خطرات کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔پیٹرولیم ڈیلرز نے اسمگلنگ کے باعث تیل مصنوعات کی قانونی فروخت میں 50 فیصد کمی کا دعوی کیا ہے، پی پی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ماہانہ 4 کروڑ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل اسمگل ہوکر ملک میں آرہا ہے۔