قومی ٹیم کی کوچنگ؛ گیری کرسٹن، لیوک رونچی نے وقت مانگ لیا

دونوں سابق کرکٹرز اپنے اہلخانہ اور قریبی دوستوں سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں، ذرائع

بدھ 27 مارچ 2024 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کوچنگ اسٹاف کا فیصلہ اگلے ہفتے تک کرلیا جائے گا۔غیرملکی کوچز گیری کرسٹن اور لیوک رونچی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سیقبل وقت مانگ لیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ کاکول میں جاری ہے ،دوسری طرف پی سی بی حکام کو ماہر کوچز کی تلاش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی سے پی سی بی کی بات چیت چل رہی ہے، ان دونوں کو طویل مدت کے معاہدے کی آفرز کی گئی ہیں۔

گیری کرسٹن اور لیوک رونچی نے اپنے جواب سے آگاہ کرنے کیلئے کچھ وقت مانگا ہے تاکہ اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ مشاورت کی جاسکے۔بورڈ حکام غیرملکی کوچز کے ساتھ ملکی کوچز کی خدمات بھی لیں گے، سعید اجمل اور عمر گل کا پہلے سے ہی بورڈ کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ ہے۔