رمضان پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 24 ارب تک پہنچ گئی

اسلام آباد زون کی سیل26 مارچ تک سب سے زیادہ 4 ارب 23 کروڑ 20 لاکھ روپے رہی،ذرائع

بدھ 27 مارچ 2024 16:59

رمضان پیکج  یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 24 ارب تک پہنچ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 26 مارچ تک 24 ارب روپے پرپہنچ گئی۔یوٹیلٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت سیل کا ہدف 36 ارب روپے مقرر ہے اور رواں سال رمضان پیکج کے تحت رکارڈ سیل کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد زون کی سیل26 مارچ تک سب سے زیادہ 4 ارب 23 کروڑ 20 لاکھ روپے رہی۔اس کے علاوہ لاہور زون 3 ارب87 کروڑ، پشاور زون 3 ارب 23کروڑ، ملتان زون3 ارب 20 کروڑ، فیصل آباد زون 2 ارب96 کروڑ اور ایبٹ آباد زون کی سیل26 مارچ تک 2 ارب40 کروڑروپے رہی۔

متعلقہ عنوان :