فیسکو نے ریجن بھر میں کل 6978 بجلی چوروں کو مجموعی طور پر 74 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے

بدھ 27 مارچ 2024 17:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔گزشتہ روز دوران چیکنگ فیسکو ٹیموں نے27بجلی چوروں کو دھر لیا جن کو58ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور17لاکھ98ہزار سے زائد کے جرمانوں کے بل جاری کئے گئے ہیں۔

فیسکو ریجن میں 200روز سے جاری بجلی چوری کی خصوصی مہم کے دوران کل6978بجلی چوروں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ65لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل74کروڑ27لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فیسکو ٹیموں اورپولیس فورس کے مشترکہ آپریشن کے دورا ن5648بجلی چورو ں کو گرفتارجبکہ6863کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایاگیا۔ بجلی چوری میں 6565گھریلوصارفین،208کمرشل،186زرعی اور19انڈسٹریل صارفین ملوث پائے گئے۔

فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک1662بجلی چوروں کو41لاکھ52ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور18کروڑ28لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسیکنڈسرکل سے اب تک1197بجلی چوروں کو29لاکھ30ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 12کروڑ66لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوجھنگ سرکل سے کل788بجلی چوروں کو24لاکھ10ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 8کروڑ62لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

فیسکوسرگودھا سرکل سے کل1025بجلی چوروں کو20لاکھ73ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 10کروڑ60لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکومیانوالی سے کل1800بجلی چوروں کو37لاکھ58ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور17کروڑ92لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل506بجلی چوروں کو12لاکھ22ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ16لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :