پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوںکا ملکی ترقی میںنمایاں کردار ہے، ایازمیمن

بدھ 27 مارچ 2024 19:15

پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوںکا ملکی ترقی میںنمایاں کردار ہے، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) آل کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والانے پاکستان کی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارکبا د پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ہولی رنگوں کا تہوار اور امن کی علامت ہے ، ہولی بھائی چارے کو فروغ دینے اور امید کو روشن کرنے کا تہوار ہے ہولی معاشرے میں نفرت، تعصب اور ظلم کے خاتمے کا پیغام ہے پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں ہندو مذہب کے پیروکار آباد ہیں ان سب کو ہولی کی خوشیاں مبارک ہوں، ان خیالات کاا ظہار انہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، ایاز میمن موتی والانے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی ہندو کمیونٹی محب وطن ہے اور پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لیئے ہندو کمیونٹی کا کردار قابل تعریف ہے اور پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کے لوگ دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی قابلیت اور صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں، یوں تو ہر شعبے میں ہندو برادری کا کردار نمایاں اور اہمیت کا حامل ہے لیکن طب اور کاروبار کے شعبے میں پاکستان کی ہندو برادری کا کردار نمایاں اور قابل تحسین ہے، طب کے شعبے میں ہندو ڈاکٹرز نہایت اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور بھرپور انداز میں پاکستانی قوم کی خدمت کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی وہ ریاست ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ آپس میں بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں اور ایکدوسرے کے مذہبی تہواروں کا احترام کرتے ہیں ، آپس میں خوشیاں اور غم بانٹتے ہیں، ایکدوسرے کا خیال رکھتے ہیں اور مشکل وقت میں مدد بھی کرتے ہیں، ہماری دینی تعلیمی ہمیں بنا رنگ ومذہب کا فرق کیے انسانیت کی خدمت کی تلقین کرتی ہے، اس وقت پاکستان مشکل صورتحال سے گز ررہا ہے اوردنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان کو بھی دہشت گردی کا سامنا ہے لیکن ان تمام تر چیلنجز اور مسائل کے باوجود پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں مکمل محفوظ ہیں اور ان کو اپنے مذہبی تہوار منانے کی بھرپور آزادی ہے انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک تمام اقلیتیں اپنے مذہبی تہوار وں کو پورے مذہبی جوش و خروش سے مناتے آرہی ہیں اور حکومت پاکستان ہمیشہ تمام اقلیتوں کے تہواروں پر ان کو چھٹی اور مکمل سیکورٹی فراہم کرتی ہے۔