وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

محکمہ موسمیات نے بدھ سے اتوار تک ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے

بدھ 27 مارچ 2024 21:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع میں بدھ سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جو 29 مارچ تک جاری رہے گا محکمہ موسمیات نے بدھ سے اتوار تک ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا اور کل تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج سے 29 مارچ تک بلوچستان کے 16 اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

31 مارچ تک بارشوں کا امکان ہے بدھ کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ دیگر علاقوں مچھ، مستونگ، قلات، زیارت، آب گم سمیت صوبے کے شمالی دیگر علاقوں میں بارش ہوئی جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے سے لوگوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سڑک دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔ سیوریج کی ناقص نظام کی وجہ سے پانی کا بہائو نہ ہونے سے امداد چوک، سرکی روڈ، جناح روڈ، پرنس روڈ سمیت دیگرسڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔