اوکاڑہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میں آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی ، موبائل فون اور طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے

بدھ 27 مارچ 2024 21:32

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) اوکاڑہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا گزشتہ روز ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میں آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی ، موبائل فون اور طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ کی حدود ریلوے پھاٹک فیصل آباد روڈ پر مرزا عثمان علی ، اویس علی اور حیدر علی اپنی کار میں سوار ہو کر جا رہے تھے اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح چا ر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر ان سے 10لاکھ 70ہزار روپے نقد ی دو عدد قیمتی موبائل فون اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی لاکٹ اور طلائی انگوٹھیاں چھین کر فرار ہو گئے ۔

دوسری واردات میں تھانہ ا ے ڈویژن اوکاڑہ کی حدود فوارہ چوک اوکاڑ ہ کے قریب گن پوائنٹ پر رائے رزاق ایڈووکیٹ اور اس کی فیملی ناز اور تبسم ناز سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ50ہزار روپے نقدی اور 200امریکن ڈالر چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تیسری واردات میں تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ کی حدود نہر فور ایل کے قریب شیخ بستی اوکاڑہ کے رہائشی عدیل اسلم سے آتشیں اسلحہ سے مسلح نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر 60ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔