جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام 25 اپریل کو پشین کے مقام پر اعظیم الشان عوامی اجتماع ہوگا، مولانا عبدالواسع

بدھ 27 مارچ 2024 21:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جماعت کے زیراہتمام 25 اپریل کو پشین کے مقام پر عظیم الشان عوامی اجتماع ہوگا، اس عوامی تحریک اجتماع سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن خطاب کرینگے صوبہ بھر سے بڑی تعداد میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنان اس عوامی تحریک اجتماع میں شرکت کرینگے، انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت کے خدشات درست ثابت ہوئے الیکشن سے پہلے قائد جمعیت نے جس تحفظات کا اظہار کیا تھا، وہی درست ثابت ہوئے، جمعیت علماء اسلام کے ساتھ عوامی منڈیٹ ہے، عوامی مینڈیٹ کو لیکر تحریک کا آغاز کرینگے، عوامی مینڈیٹ کے ذریعے ملک بھر تاریخی عوامی تحریک اجتماعات کرینگے، انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوام کی بہتر مسقبل کیلئے ہمیشہ میدان کھڑا رہاہے، ملک میں ترقی و خوشحالی کیلئے جد وجہد جاری رہے گی، کارکنان عید کے فوراً بعد پشین میں ہونے والی جلسہ عام کی تیاری تیز کرے۔