وزیرتعلیم نے سرکاری سکولوں کے اچانک دوروں کا سلسلہ شروع کر دیا
گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ رادھا کشن میں سہولیات کی قلت پر وزیر تعلیم شدید برہم
بدھ 27 مارچ 2024 21:45
(جاری ہے)
انہوں نے سکول میں اپنی مدد آپ کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے معیار کی بہتری کیلئے اچانک دوروں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ سکولوں کی بہتری اور مناسب سہولیات کی فراہمی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کسی بھی روز کسی بھی تعلیمی ادارے کا سرپرائز دورہ کرنے، آئندہ 5 سالوں میں پنجاب کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو ماڈل تعلیمی ادارے بنانے اور گورنمنٹ گرلز و بوائز ہائی سکول کوٹ رادھا کشن کی انتظامیہ کو انتظامات کی درستگی کی ہدایت کرتے ہوئے دوبارہ یہاں کا دورہ کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ وزیر تعلیم نے یو ایم ٹی میں منعقدہ سیمینار میں بھی خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور تعلیمی اداروں کی قسمت کے فیصلے بند کمروں میں بیٹھ کر نہیں کریں گے بلکہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تعلیمی ریفارمز لائیں گے۔ طلبہ کو روبوٹکس، پائیتھون سمیت آئی ٹی کی تمام جدید مہارات سکھائی جائیں گی۔ طلبہ کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان واحد امید اور تبدیلی کا پیش خیمہ ہیں۔ نوجوانوں کی مدد سے پاکستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو تعلیم کی رینکنگ میں نمبر ون پر لانے اور ایکسپورٹ کے شعبہ میں بھی پاکستان کو ترجیحی ملک بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ اچھی پالیسی کسی بھی جماعت کی ہو، اسے اپنانے میں کوئی عار نہیں۔ ہم ایسا نصاب لائیں گے جو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ کون صحیح کون غلط کی بحث سے نکل کر ملک کی بہتری کیلئے کام کرنے کا وقت ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت پنجاب اعلیٰ تعلیم کیلئے نوجوانوں کو 500 سکالرشپس دے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.