پھولنگر، 22سالہ نوجوان نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

ڈرائیور کی جلد بازی سے 4سالہ بچہ گاڑی کے ٹائر تلے آ کر کچلا گیا

بدھ 27 مارچ 2024 21:45

پھولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) تھانہ سرائے مغل کی حدود میں 22سالہ نوجوان نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایک اور واقعہ میں ڈرائیور کی جلد بازی سے 4سالہ بچہ گاڑی تلے آکر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو کے مطابق اوکاڑہ سے پتوکی آنے والی خاتون پتوکی بائی پاس پر اپنے بچے کے ساتھ گاڑی سے اترنے لگی تو ڈرائیور نے جلدی میں گاڑی چلا دی جس سے بچہ گاڑی کے ٹائر کے نیچے آ کر کچلا گیا ۔بچے کی شناخت 4 سالہ یوسف کے نام سے ہوئی۔ مقامی پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔