کراچی: مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ملزم گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) روشنیوں کے شہر کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 زخمی ملزم گرفتار، 3 ساتھی فرار جبکہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن الطاف نگر زیبوگوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ادھر کراچی کے علاقے پیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک خطرناک ڈاکو کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ایک فرار ہو گیا، ملزم کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی، ملزم سے اسلحہ اور چھینے گئے دو موبائل فون برآمد کر لیے۔سائٹ ایریا میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس نے ایک مبینہ ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا جبکہ 2 ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ساتھیوں کے ہمراہ لوٹ مار کر رہا تھا۔کراچی کے علاقے گلزار ہجری سکیم 33 سکندر گوٹھ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔#