کراچی،آنکھوں پر پٹیاں، ہاتھ پشت پر بندھے 2 افراد کی لاشیں برآمد

بدھ 27 مارچ 2024 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) منگھوپیرناردرن بائی پاس کے قریب سے 2 افراد کی آنکھوں پرپٹیاں اورہاتھ پشت پربندھے ہوئے لاشیں ملی ہیں، جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔منگھوپیرتھانے کی حدود ناردرن بائی پاس زریاب ہوٹل کے قریب2 افراد کی آنکھوں پرپٹیاں اورہاتھ پشت پربندھے لاشیں ملیں، جنہیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملنیپرپولیس حکام موقع پرپہنچ گئے اورفوری طورپر جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو موقع پرطلب کرلیا گیا۔ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمن بگٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افراد کو سرپرگولی مارکر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم کا ایک خول ملا ہے۔ قتل کیے جانے والے ایک شخص کے پاس سے اس کا قومی شناختی کارڈ ملا ہے جس پر اس کا نام شاہ زمان علی تحریر ہے جب کہ دوسرے کی شناخت بائیو میٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے کی جارہی ہے۔واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع غربی کی ٹیکنیکل ٹیم کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے۔#