منگولیا میں شدید برف باری کے باعث 17گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی

بدھ 27 مارچ 2024 22:48

اولان باتور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) منگولیا میں شدید برف طوفان کی وجہ سے 17گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی ہیں۔شہنوا کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نیمیڈیا کو بتایا کہ یہ حادثہ اولان باتور اور چنگیز خان بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جوڑنے والی شاہراہ پر پیش آیا تاہم ہلاکتوں یا زخمیوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ برفانی طوفان اور مٹی کے طوفان منگولیا کے بڑے حصوں سے ٹکرا رہے ہیں اور غیر مستحکم موسمی حالات ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :