فیصل آباد،سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیا کی ہدایت

ضلع بھر کے ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کی پتنگ سازوں،پتنگ بازوں ،پتنگ فروشوں کے خلاف خصوصی مہم

بدھ 27 مارچ 2024 22:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیا کی ہدایت پرضلع بھر کے ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کی پتنگ سازوں،پتنگ بازوں ،پتنگ فروشوں کے خلاف خصوصی مہم ،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر کیپٹن(ر)محمد علی ضیا کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر کے ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کی جانب سے اپنے اپنے علاقے میں مساجد میں اعلانات کروائے گئے ہیں۔

کہ والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے دور رکھیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ہر شہری اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے گہنانے فعل سے باز رکھے،پتنگ بازی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ پتنگ بازی کرنے والے بچوں کے والدین کے ساتھ بھی باز پرس کی جائے گی۔ اور حکومت پنجاب کی جانب سے پتنگ بازی پر سختی سے پابندی لگائی گئی ہے ،ضلع بھر میں سپیشل آپریشن کلین اپ کیا جا رہا ہے ۔جہاں کہیں کھمبوں اور درختوں کے ساتھ کٹی ہوئی ڈورا لٹک رہی ہے ۔ان کو سپیشل ٹیمیں اتار رہیں ہیں ۔تاکہ کسی کا جانی نقصان نہ ہو ۔ کسی جگہ پر اگر کٹی ہوئی ڈورا نظر آئے تو بزریعہ کال 15 پر اطلاع دی جائے ۔ ۔ مزید سٹی پولیس آفیسر کا کہنا ہے۔ کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی۔