Live Updates

وزیراعلی پنجاب نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی

بدھ 27 مارچ 2024 22:50

وزیراعلی پنجاب نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہاہے کہ ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں، گھروں پر ٹیکس کو ریشنلآئز کرنے کی ضرورت ہے۔لاہور میں وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس اسٹیشنز بنانے کی منظوری دی گئی۔ جب کہ اینٹی نارکوٹکس کیلئے نیا محکمہ بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب نے موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کی ہدایت بھی کردی۔مریم نواز نے رینٹل ویلیو اور ڈی سی ریٹ کے مطابق ٹیکس میں فرق پر اسسمنٹ رپورٹ بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسمگلنگ اور منشیات کی منتقلی روکنے کیلئے 13 ایکسائز چیک پوسٹ قائم کی جائیں گی۔ گاڑیوں کی ای رجسٹریشن کیلئے ای ٹائیٹل ڈاکومنٹ کا آغاز کیا گیا، اور 12.5 فیصد ٹیکس کولیکشن میں اضافہ ہوا۔وزیر اعلی کو بتایا گیا کہ افیون فیکٹری کی بحالی کا جائزہ لیا گیا، فارماسیوٹیکل میں 900 ملین روپے کا فائدہ ہوگا، ایکسائز ڈپارٹمنٹ دستک پروگرام کے ذریعے سروسز فراہم کرے گا، ایکسائز ڈپارٹمنٹ سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ چالان کی ریکوری کیلئے کام کرے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات