پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی ہدایت

لاہورہائیکورٹ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 7 روز کی حفاظتی ضمانت بھی منظورکرلی

بدھ 27 مارچ 2024 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے کی اجازت دے دی۔ جب کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں سات روز کی حفاظتی ضمانت بھی منظور ہوگئی۔لاہور ہائیکورٹ میں عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست منظور کی جس کے بعد عثمان ڈار کو عمرے کی ادائیگی کیلئے جانیکی اجازت مل گئی۔اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عثمان ڈار کو سات روز کی حفاظتی ضمانت بھی فراہم کر دی۔جسٹس شہرام سرورچوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عثمان ڈار کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔