سارہ خان سلمان خان کیساتھ کام کرنے کی خواہشمند

بھارت سے کام کی پیشکش ہوئی تو ضرور کروں گی ،اداکارہ

بدھ 27 مارچ 2024 22:55

سارہ خان سلمان خان کیساتھ کام کرنے کی خواہشمند
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تو ضرور کام کروں گی تاہم چاہتی ہوںکہ دبنگ سٹار سلمان خان کے ساتھ کام کروں۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میں جب سارہ خان سے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ بالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر ہی بڑی ہوئیں اور بالی ووڈ بہت بڑی انڈسٹری ہے۔

انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی حامی بھرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں بھارت میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تو وہ وہاں ضرور کام کریں گی۔ ایک سوال پر سارہ خان نے بتایا کہ وہ بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔سارہ خان نے انٹرویو کرنے والی میزبان سے مسکراتے ہوئے درخواست بھی کی کہ وہ ان کا پیغام سلمان خان تک پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :