مادھوری ڈکشٹ نے مداحوں کو خوش اورحیران کردیا

بدھ 27 مارچ 2024 23:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے 30 برس پرانا آئیکونک انداز ایک بار پھر اپنا کر مداحوں کو حیران کردیا، ہر کوئی داد دیئے بنا نہ رہ سکا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مادھوری ڈکشٹ کی جامنی ساڑھی میں چند تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جسے دیکھ کر بلاک بسٹر فلم ہم آپ کے ہیں کون کی نیشا چوہدری کی یادیں تازہ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ڈانسنگ کوئین نے 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ہم آپ کے ہیں کون کے مقبول گانے دیدی تیرا دیور دیوانہ کا لک ری کریٹ کیا ہے۔انہوں نے یہ لک ایک ڈانس ریئلٹی شو کے لیے اپنایا ہے جس میں مادھوری ڈکشٹ جج کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر دھک دھک گرل کی تصاویر و ویڈیوز جیسے ہی وائرل ہوئیں، مداحوں کا طوفان امڈ آیا اور اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تعریفیں کئے بنا نہ رہ سکا۔کچھ صارفین نے تو بلاک بسٹر فلم ہم آپ کے ہیں کون کے 30 برس مکمل ہونے پر فلم کی کاسٹ کی ری یونین کا بھی مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ اس فلم سے مادھوری ڈکشٹ اور سلمان خان کی جوڑی بیحد مقبول ہوئی تھی تاہم انہوں نے اس فلم کے بعد ایک ساتھ زیادہ کام نہیں کیا۔