اسلام آباد،دوست نے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

واقعہ تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں پیش آیا،ملزم جواد آئس کا عادی تھا جو فرار ہوگیا،پولیس

بدھ 27 مارچ 2024 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) اسلام آباد تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں دوست نے فائرنگ کر کیاپنی ہی دوست کو قتل کر ڈالا،پولیس کے مطابق احسان اللہ کو معمولی تلخ کلامی پر قتل کیا،گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں قتل کا واقعہ دوست نے فائرنگ کر کے اپنے ہی دوست کو قتل کر دیا ملزم جواد نے اپنے دوست احسان اللہ کو معمولی تلخ کلامی پر قتل کیا،اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم جواد آئس کا عادی تھا ،واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیاواقعہ جی نائن ٹو میں گزشتہ روز افطاری سے کچھ دیر قبل پیش آیا پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں