صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل

ایجوکیشن کا دورہ،مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا

بدھ 27 مارچ 2024 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ کیا، شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا، صوبائی وزیر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، چئیرمین بورڈ ڈاکٹر ناظر خان نیازی نے ادارے کی ورکنگ، تنظیمی ڈھانچے،اٹھائے گئے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے بریفنگ دی.

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرانی ٹیکنالوجی بدل کر جدید ٹیکنالوجی پر فوکس کیا جائے،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے امتحانی نظام میں مزید شفافیت لائی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ تمام کے معیار میں بہتری لانے کیلئے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام بے حد اہم ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ سولر پینلز کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے سولر ٹیکنالوجی کورسز ضروری ہیں، صوبائی وزیر نے میکنکل ٹیکنالوجی کورسز میں انرولمنٹ میں کمی کے رجحان بارے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے کہا کہ تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل اہم، لیبز کو مرحلہ وار آپ گریڈ کیا جارہا ہے، پریکٹیکل سسٹم کو بہتر کرکے انرولمنٹ بڑھائی جاسکتی ہے اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر کرکے ہنرمندی افرادی قوت کو بیرون ممالک کھپایا جا سکتا ہے چئیرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے بتایا کہ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن آئی ایس او سرٹیفائڈ ہے، 884کورسز کے امتحانات کا انعقاد کرتا ہے، بورڈ آن لائن سروسز فراہم کر رہاہے، آن لائن امتحانات کا بھی انعقاد کرتا ہے، صوبائی وزیر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سال 2023میں 89399طلبا بورڈ میں امتحان کے لئے رجسٹرڈ ہوئے، سیکرٹری بورڈ محمد عدنان، کنٹرولر امتحان پروفیسر منور حسین، ڈپٹی سیکرٹری صنعت و تجارت اور متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :