وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس کراچی کے ایڈوائزر سید ذاکر حسین کا یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ
بدھ 27 مارچ 2024 23:15
(جاری ہے)
انہوں نے اسٹور میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی دستیابی اور قیمتوں کے ساتھ ساتھ صارفین کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سید ذاکر حسین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستفید ہونے والوں اور 60,000 روپے سے کم ماہانہ آمدنی والے افراد(پی ایم ٹی 60- ) کو سہولت فراہم کرنے کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن رمضان کے مقدس مہینے میں مستحق خاندانوں کو 19مختلف اشیائے ضروریہ پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈخاندان یوٹیلیٹی اسٹورز سے مقرر کردہ ماہانہ کوٹہ کے مطابق روزمرہ استعمال کی سبسڈی والی ضروری اشیا مخصوص مقدار میں خرید سکتا ہے جبکہ ماہ رمضان کے بعد سبسڈی صرف پانچ اشیا تک محدود رہے گی۔مشیر نے زور دیا کہ مستحق خاندانوں کے لیے 19ضروری اشیا پر سبسڈی رمضان المبارک کے بعد بھی جاری رہنی چاہیے تاکہ انھیں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ریجنل منیجر یوٹیلیٹی اسٹورز سائوتھ ریجن عامر نوید اور ایریا منیجر غلام اکبر بھٹو نے بریفنگ دی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز اپنے ملک بھر کے نیٹ ورک کے ذریعے لوگوں کو کم قیمتوں پر روزانہ استعمال کی سینکڑوں اشیا فراہم کر رہا ہے۔حکومتی پالیسی کے مطابق بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے اور کم آمدنی والے خاندان روزانہ استعمال کی 19اشیا بشمول آٹا، چاول، چینی، چائے، کھجور، کوکنگ آئل اور گھی، چنے، بیسن اور دالوں پر خصوصی سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں۔ صارف صرف اپنا سی این آئی سی نمبر بتائے گا اور مرکزی ڈیٹا سسٹم خصوصی سبسڈی کے لیے ان کی اہلیت کی تصدیق کرے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے جبکہ ایک مرکزی سافٹ ویئر ہر انفرادی اسٹور کی فروخت اور طلب کا جائزہ لیتا ہے اور اسٹور کو ضروریات کے مطابق سامان فراہم کیا جاتا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق بی آئی ایس پی کے مستحقین اور پی ایم ٹی 60 کے صارفین کو ایک ماہ میں 20 کلوآٹا، 5 کلو چینی اور 5 کلو گھی یا 5 لیٹر کوکنگ آئل خصوصی رعایتی نرخوں پر خریدنے کی اجازت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.